عمران کے وکلاءسے ملاقات نہ کرانے کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی تحریک انصاف عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے وکیل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی انہیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔