امیر بلاج قتل‘نئی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس‘طیفی بٹ کولانے کے طریقہ کاجائزہ
لاہور(نامہ نگار)امیر بلاج ٹیپو قتل کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا پہلا اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن شہزاد رفیق،ڈی ایس پی ڈیفنس معظم علی اور ڈی ایس پی رائیونڈ اطہر علی نے امیر بلاج ٹیپو قتل کیس کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مقتول امیر بالاج کے مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔پولیس کی زیر حراست ملزم احسن شاہ جو مقتول امیر بلاج کا قریبی دوست بھی ہے سمیت گرفتار 6ملزموں کے قریبی ساتھیوں اور قتل کی اس واردات کے محرکات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان ملزموں کے فنگر پرنٹس اور کال ڈیٹا کا فرانزک بھی جاری ہے۔