• news
  • image

پنجاب اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کیلئے سنی اتحاد کونسل کی قرارداد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طورپر طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب کو جمع کرا دی۔ ریکوزیشن رانا آفتاب احمد خان چیف وہپ رانا شہباز کوآرڈینیٹر سنٹرل پنجاب اویس ورک، احمد خان بھچر، معین قریشی اور حسن ذکا نیازی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ ریکوزیشن میں امن و امان، مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔ مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ بھی اپوزیشن ایوان میں اٹھانا چاہتی ہے۔ کارکن احمد شاہ کو مبینہ طورپر پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چودہ روز کے اندر اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے آئینی طورپر پابند ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن