• news

بھارت : اڑیسہ میں بھارتی  فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی 

اڑیسہ(این این آئی) بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ 35سالہ فوجی نے اڑیسہ کے ضلع کیندرا پارہ میں دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے کے ریڈار آبزرویٹری ایئر سرویلنس یونٹ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاست تامل ناڈو کا رہائشی فوجی اہلکار جس کی شناخت سپاہی راج سیکھرن کے طور پر ہوئی ہے ،اتوار کو کیار بنکا گاؤں میں بھارت کے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے (DRDO)کی سہولت پر ڈیوٹی پر تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وہ خون میں لت پت پڑاتھا اور اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں اسے مردہ قرار دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن