• news

سینیٹر عرفان صدیقی کو سپیریئر یونیورسٹی کی طرف سے خدمات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کو سپیریئر یونیورسٹی لاہور کی طرف سے شعبہ ابلاغیات اور تعلیم میں ان کی گراں قدر خدمات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔ یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صدارتی خطبے میں سینیٹر عرفان صدیقی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیئے جانے کو خود یونیورسٹی کے لئے بھی ایک اعزاز قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن