انٹربنک میں ڈالر 20 پیسے سستا سونا 900 روپے تولہ مہنگا ہو گیا
کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بنک میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.40روپے سے کم ہو کر 279.20روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 2پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 282.03روپے سے بڑھ کر 282.05روپے پر جا پہنچی۔ یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر304.21روپے سے بڑھ کر 304.51روپے ہو گئی جبکہ 43پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر355.05روپے سے بڑھ کر355.48روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز900روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 21ہزار 200روپے ہو گئی۔ اسی طرح 771روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 89ہزار 643روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2103 ڈالر کا ہو گیا۔