0.11 فیصد ووٹ پڑا، الیکشن کے نام پر پی ٹی آئی فراڈ کو آج چیلنج کریں گے: اکبر ایس بابر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سابق بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب رقم کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے آٹھ لاکھ (850,000) پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس (940)، یعنی صفر اعشاریہ ایک ایک یا 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا، اکبر ایس بابر نے کہا کہ اب آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں، آج مورخہ 5 مارچ کو الیکشن کمشن آف پاکستان میں تازہ ترین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا جائے گا۔