• news

دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کا دورہ‘ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے: چیئرمین واپڈا 

لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں ا±نہوں نے دونوں منصوبوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے منصوبوں پر تعمیراتی کام میں تیزی لائیں تاکہ قومی اہمیت کے حامل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دیا مربھاشا ڈیم کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔ داسو ہائیڈرو اور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026ءمیں جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2028ءمیں شیڈول ہے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چیئرمین واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم پہنچے اور ڈیم کے دائیں اور بائیں کناروں، ڈائی ورشن کینال، گائیڈ وال، اپ سٹریم اور ڈاو¿ن سٹریم کو فر(عارضی) ڈیمز اور مستقل پل پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی 13 اہم سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مین ڈیم سے زیریں جانب زیر تعمیر پل اور اپروچ روڈ رواں سال جون میں مکمل ہوں گے۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں چیئرمین واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دور ے میں ا±نہوں نے زیر زمین پاور ہاو¿س اور ٹرانسفارمر ہال، مین ڈیم کے بائیں کنارے اور اپ سٹریم کوفر ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ چیئرمین کو بریفنگ دی۔ دیامر بھاشا اور داسو واپڈا کے زیر تعمیر اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمل پر8 اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا جس سے 12لاکھ 30 ہزار ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی اور ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوگی، جس سے نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی مہیا کی جائے گی۔ 4ہزار 3سو 20میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ 2ہزار ایک سو 60 میگاواٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی تکمیل پر نیشنل گرڈ کو 12 ارب یونٹ سستی بجلی فراہم ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن