• news

شادمان چوک کا نام ”بھگت سنگھ“ نہ رکھنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست چیف سیکرٹری، ڈی سی لاہور کو نوٹس 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ چوک نہ رکھنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری امتیاز رشید قریشی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ چوک رکھنے کے لئے درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کو بھجوائی تھی مگر عدالت کے 5 نومبر 2018ءکے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی۔ استدعا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن