ہائیکورٹ ‘عورت مارچ رکوانے کیلئے دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دےکر خارج
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔شہری کی جانب سے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں، خدشہ ہے کہ ایک اور عورت مارچ سے نقص امن کا ویسا ہی خطرہ پیدا ہو گا جیسا ماضی میں ہوتا رہا ہے۔