• news

نئی حکومتیں عوامی مسائل پر توجہ دیں:قمر الزماں بابر

لاہور ( کلچرل رپورٹر )پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ حکومتیں معاشی ترقی پر توجہ دیں۔ ملکی سلامتی استحکام اور ترقی سے ہی غربت خاتمہ ممکن ہے۔موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چینج ہے۔پاکستان اس سے متاثر ممالک سرفہرست ہے۔بارش اور سیلاب ہر سال تباہی ہورہی ہے اسے روکنے کےلئے کالا باغ ڈیم سمیت دیگر آبی ذخائر فوری تعمیر کئے جائیں۔ملک کو متفقہ اور مضبوط خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔غزہ پر صیہونی مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ نئی بننے والی حکومتیں انتقام اور نفرت کی بجائے معاشی ترقی کی طرف توجہ دیں سیاسی انتشار نے ملکی معیشت کو تباہ اور غربت میں اضافہ کیا ہے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ غربت میں اضافے کی وجہ سے جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کےخلاف عالم اسلام کو جرات اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظالم کا ہاتھ توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن