• news

تمام کمرشل مارکیٹیں صبح 8بجے تک زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت 

لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی صفائی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز تمام ٹاو¿نز میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا عمل یقینی بنا رہے ہیں۔آپریشن ٹیموں کو لاہور کی تمام کمرشل مارکیٹس صبح 8 بجے تک اورمین روڈز کے ساتھ ساتھ سروس لین کو زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔ مارکیٹس میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی انتظامات میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ شہریوں گزارش کی ، کوڑا صرف کوڑے دان میں پھینکیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن