• news

منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس کل ہو گی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام”وحدت امت کانفرنس“ کل 6مارچ (بدھ) کو لاہور میں منعقد ہو گی۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں علامہ مفتی امداد اللہ خان قادری،علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام،مذہبی سکالرز شرکت و خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن