• news

” پنز“ مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پر آگیا 

لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت مریضوں کو مفت ادویات و آپریشن کے سامان کی مفت فراہمی میں نیورو انسٹی ٹیوٹ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبرپرآگیا۔ مریضوں کو تمام ادویات و سرجری کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی گئیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ پنز میں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن