• news

2پتنگ سازوں سمیت41پتنگ باز گرفتار‘2ہزارسے زائد پتنگیں‘ڈور برآمد

لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ پولیس نے پتنگ سازی کا کاروبار کرنے والے دوملزمان رحمن اور سمیر کو خفیہ اطلاع پر گرفتارکر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو ہزار پتنگیں اور گڈی پیپر سمیت پتنگ سازی کا سامان برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔کینٹ ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کرتے ہوئے 39ملزمان بلال، ریاض، ثاقب، سلمان، مبین وغیرہ کو گرفتار کر کے قبضے سے 50 پتنگیں اور ڈور برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن