نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ 3بچوں کا باپ قتل ‘ملزم فرار
لاہور(نامہ نگار)نواں کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3بچوں کے باپ کو قتل کر دیااورفرار ہو گئے ہیں۔ نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 35 سالہ علی رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورموقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مقتول علی رضا تین بچوں کا باپ تھا۔