فیروز والہ :مبینہ پولیس مقابلہ ‘ایک ڈاکو‘فیکٹری کے 2گارڈزخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جاوید نگر (منڈیالی) کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی مبشر جبکہ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ایک فیکٹری کے دوسکیورٹی گارڈز اعجاز اور ریاض شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں ڈاکو کوگرفتار کر لیا ۔ ڈاکووں نے دوران ڈکیتی واردات 2 فیکٹری کے ملازمان اعجاز اور ریاض کو زخمی کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر رانا غلام عباس نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ڈاکووں تعاقب کیا ‘فائرنگ کے تبادلے کے بعدایک ڈاکو مبشر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مفرور ڈاکو کا نام دلاور بتایا ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔