فیروز والہ: فیکٹری ‘ 3گھروں میں آتشزدگی‘3 مزدور جھلس کر زخمی‘لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
فیروزوالہ( نامہ نگار ) شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک اور اسلام نگر میں آتشزدگی کے 3واقعات۔ نین سکھ چوک کہ قریب جوتے ساز فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ‘ تین مزدور رضوان اور افضل وغیرہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا‘ لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔اسلام نگر چوک میں تیسری منزل میںشارت سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ‘ لاکھوں روپے مالیت کاگھریلو سامان جل گیا۔ شاہدرہ میں گھر میں سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں قیمتی سامان جل گیا۔