ای چالان نادہندگان کی پولیس سروسز ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیاہے۔اب ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی۔ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ،ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس و دیگر سہولتیں میسر نہیں ہوں گی۔ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے۔