واپڈانے مینز نیشنل کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)واپڈا نے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے 20 ویں مینز نیشنل کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ جیت لی۔ واپڈا نے 105 پوائنٹس کےساتھ 10 گولڈ اور 3سلور میڈلز جیتے۔ نوح دستگیر نے دو نئے قومی ریکارڈ قائم کئے۔ نوح دستگیر نے +120کلو گرام کیٹیگری میں 330کلو گرام کا وزن اٹھایا اور 208کلو گرام کیٹیگری میں بینچ پریسنگ میں 209 کلو گرام کا ریکارڈ قائم کیا۔چیمپئن شپ کا انعقادپنجاب یونیورسٹی لاہور کے جمناز یم میں کیا گیا تھا۔چیمپئن شپ میں آٹھ مختلف کیٹیگری میں مقابلے ہوئے۔واپڈا کے فہد بٹ نے 59 کلو گرام کیٹیگری میں، عاصم شہزاد 66 کلو گرام کیٹیگری میں، تنویر حیدر 102 کلو گرام کیٹیگری میں، رضوان اللہ لودھی نے 120 کلو گرام کیٹیگری میں جبکہ نوح دستگیر بٹ نے +120کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈلزحاصل کئے۔واپڈا ماسٹر کیٹیگری میں چاروں گولڈمیڈلز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہاجبکہ ایک میڈل جونیئر کیٹیگری نے 74 کلو گرام کیٹیگری میں، اشفاق احمد نے 83کلو گرام کیٹیگری میں جبکہ رانا قیصر نے 94 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیتے۔جنرل منیجر سپورٹس اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر امداد اللہ میمن تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔