سکندر رضا نے خود کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا قصور وار ٹھہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے آل راو¿نڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ میں خود کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا قصور وار ٹھہراتا ہوں۔ میری وجہ سے چند میچز فنش نہیں کر پائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو بقیہ میچز جیتنے ہیں۔ کرکٹ دلچسپ کھیل ہے، کوئی معلوم نہیں صورتحال مختلف ہوجائے۔ اعتماد کی کمی نہیں، دو بار لاہور قلندرز چیمپئن رہے ہیں، تیسری بار چیمپئن بننے کےلیے مزید محنت کرنی پڑےگی۔