اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی‘ غزہ میں جنگ بندی‘ جنگی جرائم کا تحقیقاتی کمشن بنایا جائے: او آئی سی‘ پاکستانی مندوب
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) او آئی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم نے خطاب کیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر نے پاکستانی م¶قف پیش کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ انسانی بنیادوں پر فنڈ فراہمی‘ امدادی کارکنوں اور تنظیموں کے داخلے کیلئے اسرائیل پر دبا¶ ڈالنے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر جنگی جرائم کا تحقیقاتی کمشن قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ او آئی سی وزراءخارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلائ‘ تمام غیرقانونی اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا۔