• news

تمام رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت اور انڈے رعایتی نرخوں پر ملیں گے

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ناردرن زون کے وائس چیئر مین چوہدری محمد نصرت طاہر نے پنجاب میں لگائے گئے تمام رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت اور انڈے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ سبسڈی مرغی کے گوشت اور انڈوں پر 29 شعبان سے شروع ہو کر 27 رمضان تک جاری رہے گی۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں چکن پر 15 روپے فی کلو اور 6 روپے فی درجن کے حساب سے انڈوں پرسبسڈی فراہم کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن