• news

بھٹوریفرنس سپریم کورٹ اپنی رائے آج سنائے گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پررائے آج سنائے گی۔ عدالتِ عظمیٰ نے دو روز قبل سماعت مکمل ہونے پر رائے محفوظ کر رکھی ہے۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر اس ریفرنس کی 2011 سے 2024 تک 12 سماعتیں ہوئیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے 12 سال بعد دسمبر 2023 میں سماعت شروع کی تھی۔واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن