لاہور:یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں2روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
لاہور( لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے مرکزی کیمپس ٹاو¿ن شپ میں ”کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں حالیہ ترقی“ کے بارے میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس میں 10 ممالک بشمول امریکہ، جاپان، ملائشیا اور نائیجیریا کے معروف آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران قومی اور بین الاقوامی محققین 120 تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رو¿فِ اعظم، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول، منڈی بہاو¿الدین تھے جبکہ صدارت کے فرائض ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ابرار حسین نے سرانجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر رو¿ف اعظم نے کہا کہ بلاشبہ عصرحاضر کو دورِ جدید کہلانے کی بنیادی وجہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے، کیوں کہ یہ وہ انقلاب ہے، پروفیسر ڈاکٹر ابرار حسین نے کہا کہ ایک دور وہ تھا جسے مکینیکل یا الیکٹریکل دور کہا جاتا تھا لیکن اب ہم ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکے ہیں، جس نے پوری دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ اس کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، بائیو انفارمیٹکس، انفارمیشن سکیورٹی اور امیج پروسیسنگ جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ، ڈاکٹر حنان بن لیاقت، ڈاکٹر اللہ دتہ، سہیل اشفاق بٹ سمیت مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔