• news

اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی  بے حسی اور خاموشی انسانیت کے  نام پر دھبہ ہے:علی اکبر کاظمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی رہی ہے۔ معصوم اور بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی اور خاموشی انسانیت کے نام پر دھبہ ہے۔ انہوں نے فلسطین میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں مسلمان ریاستوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن