• news

 مثالی معاشرہ تشکیل دینے کیلئے کتاب بینی ضروری ہے:گورنر پنجاب

لاہور(نیوز رپورٹر)گو رنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینے کے لئے کتاب بینی ضروری ہے۔ علم و ادب کے ساتھ محبت کرنے والی قومیں ہی ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔ کتابوں سے دوستی کے ذریعے ہی محبت،امن اور برداشت جیسے رویوں کو پروان چڑھایا جا سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مقامی ہوٹل لاہور میں تعلیم اور ادب کے عنوان سے منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے انہیں کتاب بینی کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن