ڈپٹی کمشنرکا دورہ فیروز والہ ‘صفائی کا جائزہ لیا
فیروزوالہ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے تحصیل فیروزوالا کا اچانک دورہ کیا اورستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر فیروز والا میاں محمد جمیل ، چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان خداداد اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرصاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت مہم 31 مارچ تک جاری رہے گی۔