رمضان المبارک میں تلی ہوئی اشیاءاور تیز مصالحوں سے پرہیز کریں:ماہرین
لاہور(نیوز رپورٹر) ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بلند فشار خون، امراض قلب، ذیابیطس، معدہ و جگر کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں تلی ہوئی اشیاء، پکوڑے، سموسے، تیز مصالحہ جات،مرغن کھانوں اور گوشت کے استعمال میں احتیاط برتیں کیونکہ مذکورہ غزاو¿ں کا زیادہ استعمال کولیسٹرول، یورک ایسڈ،بلڈ پریشر، شوگر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے اور جگر و معدہ کے مریضوں کی علامات بھی بڑھ سکتی ہیں جو انکی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ رمضان المبارک زیادہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے زیادہ کھانے کا نہیں۔