فیروز والہ : 6منشیات فروش گرفتار
فیروزوالہ( نامہ نگار)پولیس نے پٹھان کالونی، رانا ٹاو¿ن ونڈالہ دیال شاہ اور امامیہ کالونی کے علاقے میں چھاپے مار کر 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ منشیات فروشوں شعیب عرف شیبی، شیر افضل پٹھان، اکبر جان پٹھان، عبدالرحمان اور مدثر حسین وغیرہ کےخلاف مقدمات درج کر لئے۔