مجھے پیرس اولمپکس سے کیوں محروم رکھا گیا‘ ویٹ لفٹر نوح دستگی
ر لاہور (سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ مجھے پیرس اولمپکس سے کیوں محروم رکھا گیا، حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو یہ معاملہ دیکھنا چاہیے۔ جن اتھلیٹس نے میڈلز جیتے ہوں انہیں مسلسل دو تین سال ٹریننگ دیں، کامن ویلتھ گیمز میں جیتنے والوں کی سرپرستی کرتے تو اولمپکس میں میڈل جیتنا کوئی مشکل کام نہیں تھا، حکومت سپورٹ کرے، ٹریننگ کیمپ دے اور میڈیکل پینل تشکیل دے۔پیرس اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس نہیں، میں مایوس تب ہوتا جب میں بیرون ملک ٹریننگ کر کے پیرس جاتا اور میڈل نہ جیتتا، مجھے تو کیمپ میں نہیں بلایا گیا، مجھے ٹریننگ کیلئے باہر نہیں بھیجا گیا، تو اس لیے اولمپکس میں نہ جانے کا افسوس نہیں۔نوح دستگیر بٹ نے لاہور میں ہونے والی نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور دو نئے نیشنل ریکارڈز بھی قائم کیے۔