بھارت: ماوتھ فریشنر سے 5 افراد کی حالت غیر‘ خون کی الٹیاں لگ گئیں
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی شہر گروگرام میں ماوتھ فریشنر کھانے سے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں خون کی الٹیاں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 5 میں سے 4 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔