ڈیفنس کار حادثہ‘ خصوصی عدالت نے ملزم افنان کو 11 مارچ کو طلب کر لیا
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقد مہ میں 11 مارچ کو ملزم افنان کو جیل سے طلب کرلیا۔ پولیس نے نامکمل چالان عدالت میں داخل کرا دیا۔ چالان میں ملزم کیخلاف مدعی رفاقت علی سمیت 17 گواہان کو نامزد کیا گیا ہے۔