• news

پی ایس ایل :لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے،جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔ حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کرسکے۔کراچی کنگز نے 119رنزکا ہدف 16ویں اوورمیں حاصل کرلیا، ٹم سائفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، شعیب ملک نے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ جیمز وینس نے 27 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے۔ عقیل حسین ، محمد عامر اور ابراراحمد کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دےکر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔وینڈرڈوسن 64 ‘شاہین آفریدی 30 ‘صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔فہیم اشرف 41،اعظم خان 29 اور نسیم شاہ 27 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز صفر پر آو¿ٹ ہوئے، شاداب خان اور جارڈن 7، 7 رنز بناسکے، آغا سلمان ، عماد وسیم کے 4 ،4 اور حنین شاہ نے 3 رنز بنائے۔زمان خان نے 4 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ویزا ، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔رسائی وینڈر ڈوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لاہور قلندرز پلے آف سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کےساتھ پہلے، کوئٹہ، پشاور 9،9 پوائنٹس کےساتھ دوسرے ،تیسرے ‘اسلام آبادیونائیٹڈ 7 پوائنٹس کےساتھ چوتھے‘کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کےساتھ آخری نمبر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن