اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے : اسحاق ڈار
اسلام آباد، لاہور (این این آئی+نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ اسحق ڈار سے بیرسٹر امجد ملک نے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی جس میں اوورسیزکے مسائل، منشور میں شامل نکات، انکا حل اور مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز چیپٹرز کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی بلا شرط غیرے حمایت جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے ۔