رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب
اسلام آباد ( خبر نگار) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس11 مارچ بروز پیر کو طلب کرلیا گیا۔پشاور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔