وزیر اعظم شہباز شریف کا پہلی فرصت میں بارش زدہ گوادرکا دورہ
موجودہ حکومت ملک کے زیر تعمیر نئے معاشی حب کے کیلئے کس قدر فکر مند ہے اس کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی فرصت میں گوادر کادورہ کر کے وہاں بارشوں سے متاثرہ عوام کو درپیش مسائل سے نکالے جانے کی عملی اقدامات کر دکھائے ہےں۔ وزیراعظم اپنی حلف برداری کے اگلے ہی دن گوادر پہنچے جہاں پاکستان کے نئے پورٹ سٹی میں انہوں نے غیر معمولی بارشوں سے شہریوں کے نقصانات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس مقصد کیلئے وزیرِ اعلیٰ سرفرازاحمد بگٹی کو ساتھ لے کر وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں گئے ،وزیر اعلیٰ نے انہیں شہریوں کے گھروں اور انفرا سٹرکچر کوپہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بتائیں ۔ متاثرین کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے موقع پر نقصانات کے فوری ازالہ اور مالی امداد کے اعلانات کئے ۔اس دوران وزیرِ اعلیٰ سرفرازاحمد بگٹی نے انہیں بارش سے شہر کے انفرا سٹرکچر کو نقصانات کے علاوہ جمع شدہ بارش کے پانی کی نکاسی یعنی ڈی واٹرنگ کیلئے زیادہ وسائل کی ضرورت کے حوالے سے تفصیلات بھی آگاہ کیا۔
وفاق میں وزیراعظم شہبازشریف اور صوبائی سطح پر وزرائے اعلی نے حلف اٹھاکر عملی طور پر مزید حکومتی اقدامات کی تکمیل کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ عالمی سطح پر پاکستان میں انتقال اقتدار کے عمل کو سراہا گیا ہے جبکہ دوست ممالک نے وزیراعظم شہبازشریف کومبارکبادیں بھی دی ہیں امریکہ چین روس ترکی سعودی عرب متحدہ عرب امارات بھارت و دیگر نے نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کردیاہے بلوچستان میں نئی حکومت نے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قراردیدیا ہے۔اسی طرح پنجاب میں نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی کابینہ کی تشکیل کے علاوہ بھرپور طریقے سے حکومتی امور سرانجام دے رہی ہیں جو یقینی طورپرقابل ستائش ہیں وہ ایک لمحے میں گرلز سکول کا تفصیلی دورہ کرتی ہیں تو اسی روزوزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوجاتی ہیں چند روز میں سامنے آنے والی ان کی کارکردگی نے سب کوحیران کردیا ہے جبکہ ان کےسیاسی حریف تو پریشان بھی ہوچکے ہیں تاہم گورننس کیلئے ایسا ہی حکمران ہونا چاہیئے جو عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہروقت مصروف رہے پنجاب کی عوام اس حوالے سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہے مریم نواز نے اقتدار سنبھالتے ہی رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں مستحق افراد کو ان کی دہلیز پرراشن پیکج کی مفت فراہمی کا اعلان کیا جس پر مہنگائی کہ چکی میں پسی عوام نے اطمینان کااظہار کیا جبکہ سیاسی مخالفین نے نکتہ چینی شروع کردی مریم نواز کے اس اقدام کو ہر جگہ پرپذیرائی مل رہی ہے اور اس حوالے سے مریم نواز خود بھی روزانہ کی بنیاد پر اس عمل کی تیاری کا جائزہ لے رہی ہیں۔قارئین پاکستان دنیا بھر میں جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے اس لئے دنیا بھر کی نظریں عام انتخابات پر مرکوز تھیں جبکہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے نتائج کو منظم انداز میں مشکوک بنا کر دنیا کی ہمدردیاںسمیٹنے کی کوشش کی تھی جو ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے امید ہے کہ اب حکومت سازی کے بعد پاکستان کے حکمران مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کریں گے لیکن یہ عمل سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا۔