قصور: مزاحمت پر شہری قتل ‘ ڈاکو36ہزار روپے‘موبائل لیکر فرار
قصور (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر قصور کی حدود پل جوڑا نہر پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ڈی پی او قصور نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ تارا گڑھ کا رہاشی حافظ لیاقت اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہے تھے کہ جوڑا نہر کے قریب ڈاکووں نے انہیں روک کر حافظ لیاقت سے28000 روپے چھین لیے ساتھی سے اٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر حافظ لیاقت موقع پرجان کی بازی ہار گیا۔