• news

متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے‘مقابلہ‘ ایک ڈاکوزخمی‘ گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ وحدت پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈاکوو¿ں نے نشتر کالونی میں سرفرازکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر6لاکھ ‘ زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جوہر ٹاو¿ن میں تنویر‘ اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ ‘ زیورات‘موبائل فون،باٹا پورمیں عنصر ہے 70 ہزار ‘ موبائل فون،ساندہ میں وقارسے61 ہزار‘ موبائل فون،سندر سلیم سے 80ہزار‘موبائل فون،لٹن روڈ میں جبار سے 37ہزار‘موبائل فون،گڑھی شاہومیں طارق سے 23ہزار‘ موبائل فون،ریس کورس میں صغیر سے 18 ہزار‘ موبائل فون،ہنجروال میں امجد سے 11 ہزار ‘ موبائل فون،جنوبی چھاو¿نی میں عرفان سے2 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔چوروں نے ہربنس پورہ میں وقار سے5 لاکھ ‘ زیوارات دیگر سامان چوری کر لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نے اقبال ٹاو¿ن ،ڈیفنس، گرین ٹاو¿ن اور باغبانپورہ سے 4کاریں جبکہ ہنجروال, ریس کورس, ٹبی سٹی, بھاٹی گیٹ, شاہدرہ ٹاو¿ن،مزنگ،اسلام پورہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقوں سے8 موٹرسائیکل چوری کر لئے۔

ای پیپر-دی نیشن