دیرینہ دشمنی: مخالفین نے معمر شخص کواغوا کے بعد قصور میں قتل کردیا
لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت میں سے اغواہونے والے ایک 75 سالہ معمر شخص محمد حنیف کو قصور میں قتل کر دیا گیا ہے۔محمد حنیف کو پرانی دشمنی پر مخالفین نے اغوا کے بعد قتل کیا۔ چوہنگ کا رہائشی محمد حنیف چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بیٹے سے ملنے آیا تھااور اسے مخالفین نے اغوا کر لیا۔ محمد حنیف کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔ پولیس نے قصور سے محمد حنیف کی نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔محمد حنیف کو پرانی دشمنی پر مخالفین نے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ محمد حنیف کو مخالفین نے راستے سے اغوا کرکے مارا، قتل کے دیگر محرکات پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ محمد حنیف کی آنکھ پر گولی ماری گئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔