بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ ہے، لاپتا بھارتی سیلر کے والدین نے انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہو گیا تھا، جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔