میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں، تحریری فیصلہ جاری
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ 27فروری کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ حکم کے باوجود سڑکوں کو بند کیا گیا اور ٹریفک کو روکا گیا، جس پر وضاحت کے لئے توہین عدالت کی کارروائی پر ڈی آئی جی ٹریفک، آپریشن اور ایس ایس یو کے افسران کو طلب کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس یو نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ حکام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑکوں کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔