• news

وزیر آباد: کیبل نیٹ ورک مالک قتل کیس: 2 مجرموں کو سزائے موت‘ 4 بری 

وزیر آباد (نامہ نگار) کیبل نیٹ ورک کے مالک کے قتل کا فیصلہ جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم جبکہ 4 نامزد ملزموں کو بری کر دیا گیا۔ لکڑ منڈی میں 6 سال قبل کیبل نیٹ ورک کے مالک زاہد عرف گوگا گجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا‘ ملوث چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا‘ قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج نور محمد دھوتڑ کی عدالت نے سنایا، انہوں نے چھ نامزد ملزموں میں سے عمران عرف مانی اور ارشاد اللہ باجوہ کو مجرم ٹھہرایا‘ اور دفعہ 302 سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ دیگر چار شاہد گجر، بابر گجر، طارق گجر اور غلام مرتضیٰ کو شک کی بناءپر بری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن