• news

شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سابق وزےر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ڈوےژن بنچ نے ہدایت کی کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے‘ شیخ رشید احمد اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت میں موجود تھے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور نیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا ہے تو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ نیب نے190 ملین پا¶نڈ کے مالیاتی سکینڈل القادر ٹرسٹ میں شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ اس موقع پر عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کودوگھنٹے دے رہے ہیںآپ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں ورنہ کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر عدالت نے کیس کی کارروائی میں دو بجے تک وقفہ کر دیا۔ وقفہ کے بعد بھی سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر فاضل ڈوےژن بنچ نے شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن