• news

بھٹو ریفرنس :پیپلز پارٹی آج داتا دربار کے باہر یوم تشکر منائے گی

لاہور(نیوز رپورٹر)بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام آج 4بجے داتا دربار کے باہر یوم تشکر منایا جائیگا۔چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ یوم تشکر کی تقریب میں لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ ،تمام زونل تنظیمیں،خواتین،طلباء،یوتھ،اقلیت اور لیبر سمیت تمام ذیلی تنظیموں کے کارکن بھر پور شرکت کرینگے اور سپریم کورٹ سے بھٹو شہید کے حق میں ہونے والے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرینگے اور نوافل شکرانہ ادا کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن