• news

واسا کا فل ہاوس اجلاس ،کمشنر کا واٹر سپلائی، سیوریج، ڈرینز ٹاسک مکمل کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگار) کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت واسا کا فل ہاوس اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد اور تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات واضح ہیں۔ بہترین پلاننگ کے ساتھ اپنے ٹاسک مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واٹر سپلائی، سیوریج، ڈرینز ڈی سلٹنگ، ٹیوب ویلز، واٹر فلٹریشن پلانٹس سروسز فراہمی کو بہتر کیا جائے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے واسا تمام فلٹریشن پلانٹس پر نمایاں طور پر رابطہ نمبر لکھوائے۔ شہری اپنے علاقوں کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے اطلاع و شکایت بھیجیں۔ فوراً ایکشن ہوگا۔ لاہور کی 6 بڑی ڈرینز ہیں۔ واسا ون ٹائم اور ریگولر شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرے۔ کمشنر لاہور نے واسا کو ڈسپوزل سٹیشنز اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ واسا نادہندہ نجی ہاوسنگ سوسائیٹیز سے ادائیگیاں مکمل کرے۔ عدم ادائیگی پر قانونی کاروائی کرے۔

 ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ آن لائن واٹر کنکشنز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ شکایات کا ازالہ24گھنٹے میں کیا جارہا ہے۔ واساکے 589ٹیوب ویلز فعال ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی مرمت بروقت نہ ہونے پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن