سٹاک مارکیٹ ، سرمایہ میں 6ارب20کروڑ سے زائد کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبارحصص اتار چڑھاو¿کی زد میں رہا۔100 انڈیکس میں 424 پوائنٹس کی تیزی کے سبب ایک موقع پر 66150پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں ریورس گیئرلگ گیا اوراسپننگ،ٹیلی کام، پاور اور دیگر سیکٹرز میں شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ و مندی کی جانب گامزن کردیا لیکن فوڈز،ٹیلی کام،پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب مارکیٹ بھاری مندی کا شکار ہونے سے بچ گئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں تقریباً70پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم مندی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 6ارب20کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے کی سطح پر محفوظ رہا۔
کاروباری حجم گزشتہ روزمنگل کی نسبت0.58فیصد زائد رہا۔شیئرزمارکیٹ میں بدھ کے روزکمیونیکیشن،توانائی،ٹیلی کام، اسپننگ،پاور، پیٹرولیم اور دیگر سرگرم کمپنیوں کے حصص میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ کے ایس ای100انڈیکس میں 69.42پوائنٹس گھٹ کر65656.62پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح58.67پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22226.36پوائنٹس پربندہواجبکہ کے ایم آئی30انڈیکس329.70پوائنٹس کے خسارے سے 110951.53پوائن ٹس رہ گیا البتہ کے ایس ای آ ل شیئرز انڈیکس30.52پوائنٹس بڑھ کر 43454.19پوائنٹس پر پہنچ گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 6 ارب20کروڑ67لقاکھ69ہزار737 روپے بڑھکر93کھرب43ارب 65کروڑ56لاکھ66ہزار941روپے ہو گیا۔ مارکیٹ میں بدھ کو18ارب29کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 41کروڑ97لاکھ37ہزار124 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو16ارب59کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 39کروڑ65لاکھ98ہزار408 شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،172میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے3کروڑ6لاکھ،پی آئی اے 2کروڑ80لاکھ،پاکستان ریفائنری2کروڑ80لاکھ،ٹیلی کارڈ2کروڑ56لاکھ، کوہ نور اسپننگ2کروڑ43لاکھ،یونٹی فوڈز1کروڑ86لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان اوریونی لیور پاکستان فوڈزکے شیئرز کے داموں میں تیزی رہی جنکے بھاو¿522.50روپے اور400روپے بڑھ کر بالترتیب8200روپے اور21500روپے پر جا پہنچے جبکہ نمایاں کمی کے شیئرز ماری پیٹرولیم کمپنی اورپاکستان ہوٹلز ڈیولپرزکے داموں میں رہی جنکی قیمتیں 53.56روپے اور39.67روپے گھٹ کر بالترتیب2431.67روپے اور489.33روپے رہ گئیں۔