• news

 سی سی پی او کا منشیات فروشوںسے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی صدارت کینٹ اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس ہواجس میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔انہوںنے منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گروہوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے احکامات جاری کئے۔ جھپٹہ گینگز کے قلع قمع کیلئے سفید پارچات میں ڈیکائے لگانے اورعادی چوروں، ڈاکوو¿ں اور اشتہاریوں کےخلاف مربوط کریک ڈاو¿ن سے متعلق مختلف سکیورٹی امور زیر غور رہے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کےساتھ ساتھ رمضان بازاروں اور خریدار حضرات کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر-دی نیشن