• news

 خواتین کےساتھ، ہراسگی‘زیادتی ‘ تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے:آئی جی 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق خواتین پولیس افسران کے دفاتر کی اپ گریڈیشن تیزی سے جاری ہے۔ خواتین کےساتھ، ہراسگی، زیادتی اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے۔پنجاب پولیس خواتین افسران و اہلکاروں کو ماڈرن پولیسنگ وسائل اور جدید ٹریننگ سے مزید بااختیار بنائیں گے۔ اعلی تعلیم و تربیت یافتہ خواتین افسران و اہلکار خواتین شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسان فراہمی یقینی رہی ہیں۔ پنجاب پولیس نے قصور کے علاقہ کھڈیاں خاص میں خواتین کو ہنی ٹریپ سے پھنسا کر زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن