• news

صدر نے 2سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ سزا میں چھوٹ کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا، چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا۔ بیان کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں ، اغوا، چوری ، ڈکیتی کیمجرموں پر نہیں ہوگا،کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی ، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن